Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیوی کے قتل کے الزام میں کانسٹیبل گرفتار

بیوی کے قتل کے الزام میں کانسٹیبل گرفتار

گلبرگہ 19جولائی :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک پولیس کانسٹبل جو یادگیر ٹائون پالیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہا تھا اسے بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے بموجب کانسٹبل نے اپنی بیوی کو زہر دے دیا تھا۔ مرنے والی خاتون کی 23سالہ ہنمنتی کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ہے۔ اس کے والد نے اپنے داماد کے خلاف شکایت درج کروائی تھی کہ اسی نے اس کی بیٹی کو قتل کیا ہے۔ مرنے والی لڑکی کے والد ایور اپا نے پولیس کانسٹبل مہیندرا کے خلاف شکایت درج کروائی تھی اور جس کی بنیاد پر پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب 8سال قبل مہیندرا اور ہنمنتی کی شادی ہوئی تھی ۔ اس جوڑے کو اولاد نہیںہوئی تھی ۔ مہیندرا اولاد کے لئے اپنی بیوی سے جھگڑے کیا کرتا تھا۔ اور اس پر دبائو ڈالتا تھا کہ وہ اسے دوسری شادی کرنے کی اجازت دے۔ 16جولائی کو اس نے اپنی بیوی کو زہر پلاکر موت کی نیند سلادیا ۔

TOPPOPULARRECENT