Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کے مائیکے چلے جانے پر دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

بیوی کے مائیکے چلے جانے پر دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد /3 نومبر ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 33 سالہ ویشورم نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مادھاپور کے علاقہ میں ملازمت کرتا تھا ۔ ویشورم کی شادی سال 2011 میں سمیتا کے ساتھ ہوئی تھی ۔ تاہم شادی کے بعد گھریلو جھگڑوں سے یہ شخص تنگ آچکا تھا اور ان دنوں بیوی مائیکے چلی گئی تھی ۔ پولیس کے مطابق ویشورم کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی اور ماہر نفسیات کے یہاں اس کا علاج جاری تھا ۔

TOPPOPULARRECENT