Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کے مردہ تصور پر شوہر کی خود کشی

بیوی کے مردہ تصور پر شوہر کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /25 مئی (سیاست نیوز)  بیوی کو مردہ تصور کرتے ہوئے ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ شہر کے نواحی علاقے نریڈمیٹ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 40 سالہ شیواکمار نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ شیواکمار کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا اور پیشہ سے لاری میکانک تھا جو نریڈمیٹ میں رہتا تھا ۔ ہر روز نشہ کی حالت میں مکان پہونچتا اور بیوی سے جھگڑا کرنا اس کی عادت تھی جو کل رات بھی نشہ کی حالت میں مکان پہونچا اور اپنی بیوی کو شدید زدوکوب کیا اس دوران بیوی بے ہوش ہوگئی ۔ شیواکمار نے بے ہوش بیوی کو مردہ تصور کیا اور خود پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تاہم تھوڑی دیر بعد جب بیوی ہوش میں آئی تو اپنے شوہر کی خودکشی کا علم ہوا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
برقی شاک کا شکار کمسن کی موت
حیدرآباد ۔ /25 مئی (سیاست نیوز)  میرپیٹ کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 10 سالہ دسائی کوشک جو میرپیٹ علاقہ کے ساکن شیوکمار کا بیٹا تھا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا 18 مئی کے دن اپنے مکان کی دوسری منزل کی بالکونی میں لوہے کی سلاخ سے کھیل رہا تھا کہ اچانک لوہے کی سلاخ برقی ہائی ٹینشن تار سے ٹکراگئی اور اس حادثہ میں کوشک شدید متاثر ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT