Tuesday , June 27 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کے میکہ جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص کی خودکشی

بیوی کے میکہ جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /18 اپریل (سیاست نیوز) لنگر حوض پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں بیوی میکے جانے سے دلبرداشتہ دو ماہ کے دولہے نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ امرناتھ ساکن کالی داس پور لنگر حوض جو پیشہ سے سنٹرنگ مزدور تھا کی شادی دو ماہ قبل ہوئی تھی ۔ حالیہ دنوں اس کی بیوی کو یرقان کی شکایت ہونے پر وہ اپنے میکے چلی گئی ۔ امرناتھ نے اسے اپنے مکان واپس لوٹ آنے کیلئے مسلسل دباؤ ڈالتا رہا ۔ بیوی کے انکار پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور حالت نشہ میں اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ لنگر حوض پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT