Thursday , May 25 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کے ناجائز تعلقات ،شوہر کا خفیہ آپریشن

بیوی کے ناجائز تعلقات ،شوہر کا خفیہ آپریشن

حیدرآباد۔/17مارچ، ( سیاست نیوز) ناجائز تعلقات کا سنسنی خیز واقعہ ونستھلی پورم پولیس حدود میں منظر عام پر آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شوہر نے بیوی کی مشتبہ حرکتوں کے خلاف خفیہ آپریشن انجام دیتے ہوئے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بھانڈا پھوڑ دیا اور بیوی اور اس کے عاشق کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، رنگ ریلیاں منارہے بیوی اور اس کے عاشق کو کمرہ میں بند کرتے ہوئے شوہر نے پولیس کو طلب کرلیا جو پیشہ سے اسکول ٹیچر ہے۔ چندو نائیک کے وینکٹا پورم علاقہ کی ساکن ایک خاتون سے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے اور چندو نائیک اکثر وقت اس خاتون کے ساتھ گذارتا تھا۔ شوہر کو اپنی بیوی کے کردار پر شک ہوا تو اس نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے خفیہ آپریشن کیا اور جب چندو اس کی بیوی کے ساتھ کمرے میں گیا تو اس نے کمرے کو باہر سے بند کرتے ہوئے پولیس کو طلب کرلیا۔ پولیس ونستھلی پورم مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT