Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کے ناجائز تعلقات پر شوہر کی خودکشی

بیوی کے ناجائز تعلقات پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /25 جولائی ( سیاست نیوز ) بیوی کے ناجائز تعلقات اور عاشق سے محبت و ہراسانی ایک شخص کی خودکشی کا سبب بن گئی ۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 34 سالہ کامیشور نے انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیشہ سے خانگی ملازم یہ شخص گاندھی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ سال 2016 میں اس کی شادی سندھیہ نامی خاتون سے ہوئی تھی جو شوہر کو دھوکہ دے رہی تھی ۔ سندھیہ ہر ہفتہ اپنے عاشق سے ملاقات کیلئے مائیکے جایا کرتی تھی اور مائیکے کے بہانے عاشق سے رنگ رلیاں منایا کرتی تھی ۔ کامیشور کو اپنی بیوی کی مصروفیت اور سرگرمیوں پر شبہ ہوا اور اس نے پتہ چلایا تو بیوی اور عاشق کی رنگ رلیوں کا پتہ چلا ۔ اس بات پر میاں بیوی میں بحث و تکرار شروع ہوگئی ۔ تاہم سندھیہ اور اس کے والدین و رشتہ دار کامیشور کو ہراساں کرنے لگے جس سے تنگ آکر اس شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT