Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کے ہاتھوں شوہر کا بے رحمانہ قتل

بیوی کے ہاتھوں شوہر کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد  /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی کے علاقہ تارناکہ میں ایک بیوی نے اپنے شوہر کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق مانیکیشورا نگر میں یہ واردات پیش آئی ۔ جہاں 55 سالہ چندرایا اپنی بیوی راملواماں کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی شراب کے نشہ کے عادی تھی اور کثرت سے شراب نوشی کرتے تھے ۔ شراب نوشی کے بعد یہ دونوں اکثر جھگڑا کرتے تھے ۔ کل رات بھی دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا جھگڑے کے بعد چندریا سو گیا اپنے شوہر کی حالت نیند کا فائدہ اٹھاکر خاتون نے چاقو سے اس کا گلا کاٹ کر اس کا قتل کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT