Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل پر ’طوطے کی گواہی‘

بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل پر ’طوطے کی گواہی‘

مشی گن ۔ 21 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست مشی گن میں ایک شخص کے قتل کے مقدمے میں یہ امر سامنے آیا ہے کہ ان کی اہلیہ نے مقتول کو پانچ بار گولی ماری اور اس واقعے کو بظاہر ایک طوطے نے دیکھا تھا۔گلینہ ڈورم نے اپنے شوہر مارٹن کو 2015 میں اپنے پالتو طوطے کے سامنے گولی ماری تھی۔ اس سے قبل انھوں نے اسی گن سے خودکشی کی ناکام کوشش بھی کی تھی۔مارٹن کی سابقہ بیوی کے مطابق طوطے نے مقتول کی آواز میں یہ نقل کرتے ہوئے کہا ’ڈونٹ شوٹ‘ یعنی گولی مت چلاؤ۔طوطے کا نام بڈ ہے جو افریقی نسل سے تعلق رکھتا ہے اور اس کو عدالتی کارروائی میں شامل نہیں کیا گیا۔عدالت نے عدالتی کارروائی کے پہلے دن 49 سالہ گلینہ ڈورم کو فرسٹ ڈگری کیس میں مجرم قرار دیا ہے۔ انھیں اگلے ماہ سزا دی جائے گی۔ 2015 میں انھیں ایک حادثے کے دوران سر پر چوٹ آئی تھی۔مارٹن ڈورم کی والدہ نے ان کی اہلیہ کو اس وقت ’بے حس ‘ کہا جب عدالت میں ان کے خلاف ثبوت پیش کیے گئے۔

ہندوستانی نژاد ڈاکٹر کو
دس سال کی سزائے قید
واشنگٹن ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد امریکی ڈاکٹر جو اعلیٰ سطحی ڈیموکریٹک قائدین کیلئے فنڈ ریزنگ کرنے میں اہم رول ادا کرتا تھا، کو اپنی سابق کمپنی کے حصص برداروں کو 49 ملین ڈالرس کا دھوکہ دینے کی پاداش میں دس سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔
سریدھر پوٹاراجو جو آنکھوں کا ڈاکٹر تھا اور میری لینڈ اور ورجینیا میںا پنا دواخانہ چلایا کرتا تھا، نے وائٹل اسپرنگ نامی کمپنی کے حصص برداروں کو غلط اطلاعات اور منافع کا جھانسہ دیتے ہوئے انہیں 49 ملین ڈالرس کمپنی میں مشغول کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT