Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / بیٹسمنوں سے بھرپور گجرات اور پنجاب کے درمیان آج مقابلہ

بیٹسمنوں سے بھرپور گجرات اور پنجاب کے درمیان آج مقابلہ

راجکوٹ۔ 22اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئنٹی 20 کے چند بہترین بیٹسمنوں پر مشتمل دو ٹیمیں گجرات لائینس اور کنگس الیون پنجاب کے درمیان کل یہاں ایک دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔ گجرات میں برنڈن مکالم ، سریش رائنا، آرون فنچ جیسے بیٹسمین موجود ہیں تو پنجاب میں میکس ویل ، ڈیوڈ ملر اور ہاشم آملہ عوامی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ ممبئی انڈینس کے خلاف گزشتہ مقابلے میں ہاشم آملہ نے شاندار سنچری اسکور کی جوکہ آئی پی ایل کے رواں سیزن کی دوسری سنچری ہے۔ شاندار مظاہرہ کے باوجود پنجاب کو ممبئی کے خلاف شکست ہوئی ہے جبکہ گجرات نے ہمالیائی اسکور کا کامیاب تعاقب کیا ہے جس سے اس کے حوصلے یقینا بلند ہیں۔ اس مقابلے میں دونوں ہی ٹیموں کے اوپنرس تیز رفتار بیٹنگ کیلئے کوشاں ہوں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT