Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / بیٹسمینوں کی مایوس کن کارکردگی‘ انگلینڈ خطرہ بن گیا:وقار

بیٹسمینوں کی مایوس کن کارکردگی‘ انگلینڈ خطرہ بن گیا:وقار

دبئی۔20 اکٹوبر( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس نے کہا ہے کہ ابوظہبی ٹسٹ بڑے آرام سے ڈرا ہوسکتا تھا لیکن دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹسمینوں کی مایوس کن کارکردگی نے انگلینڈ کو خطرہ بننے دیا۔ بیٹسمینوں نے جس طرح کی بیٹنگ کی وہ ان کے لئے کسی طور پرقابل قبول نہیں ہے۔ یہ میچ بڑے اطمینان سے ڈرا ہوجاتا لیکن ایک وقت ایسا آیا کہ انگلینڈ کی ٹیم خطرہ بنتے ہوئے جیتنے کے موقف میں آگئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں یہ سیریز جیتنی ہے تو ہمیں بہت کام کرنا ہوگا۔ پاکستانی بیٹنگ بہت تجربہ کار ہے لیکن آخری سیشن میں وہ جس طرح آوٹ ہوئی اس نے خطرہ کی گھنٹی بجادی ہے اور ہمیں اس پہلو پرغور کرنا ہوگا۔ یہ کھیل ہر سیشن میں اچھا کھیل پیش کرنے کا ہے اور اگر کسی ایک سیشن میں بھی اچھا نہیں کھیلتے تو حریف ٹیم کی گرفت مضبوط ہوی جیسا کہ انگلینڈ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی کی پچ سے انہیں مایوسی ضرور ہوئی ہے لیکن وہ اس پر تنقید کرنا نہیں چاہتے کیونکہ دونوں ٹیموں نے کیچز چھوڑے۔ اگر یہ کیچز  لئے جاتے تو یہ ایک مختلف میچ ہوسکتا تھا۔ ماضی میں یہ وکٹ ہمیشہ ہمارے لیے مددگار رہی ہے اور اس پر نتیجے برآمد ہوئے ہیں لیکن اس مرتبہ یہ بہت سست تھی۔ امید ہے کہ اگلے میچوں میں صورتحال مختلف ہوگی۔ کوچ نے کہا کہ یاسر شاہ کی ٹیم میں واپسی پاکستان کے نقطہ نظر سے اہم ہے لیکن انگلینڈ کی ٹیم کو بھی پہلے ٹسٹ سے حوصلہ ملا ہے۔

TOPPOPULARRECENT