Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / بیٹیوں کی من مانی سے دل برداشتہ خاتون کی خودسوزی

بیٹیوں کی من مانی سے دل برداشتہ خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد ۔ /25 مارچ (سیاست نیوز) بیٹیوں کی ضد اور من مانی سے دلبرداشتہ خودسوزی کرنے والی خاتون کل رات فوت ہوگئی ۔ یاد رہے کہ 40 سالہ پدما نے /22 مارچ کے دن کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس اسٹیشن کے قریب خودسوزی کرلی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ خاتون فوت ہوگئی ۔ پدما دتاتریہ نگر کالونی علاقہ کے ساکن کامیشور ریڈی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی د و لڑکیاں سجاتا اور انیتا اس کی بات ماننے سے انکار کررہی تھی اور اپنی ضد پر تھیں اور اپنی من مانی چلارہی تھیں جس سے یہ خاتون پدما دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT