Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ’’بیٹی بچاؤ‘‘ مہم کے پوسٹرس کی اجرائی

’’بیٹی بچاؤ‘‘ مہم کے پوسٹرس کی اجرائی

محبوب نگر /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلم یوتھ ویلفیر کمیٹی منچریال کی جانب سے بیٹی بچاؤ مہم کے پمفلٹ اور پوسٹرز کی اجرائی بدست میونسپل چیرمین مسرز ایم وسندھرا نے کہا کہ بیٹی اور بیٹے دونوں کو یکساں اہمیت دینا تمام والدین کی ذمہ داری ہے ۔ حکومت خصوصاً لڑکیوں کیلئے کئی ایک اسکیم کا اعلان کیا ہے ۔ کلیانا لکشمی ، شادی مبارک کے ذریعہ شادی میں آسانی کیلئے 51 ہزار روپئے جاری کئے جارہے ہیں ۔ انہو ںنے اس خصوص میں ڈاکٹرز سے اپیل کی کہ وہ تعاون کرتے ہوئے بیٹی بچاؤ مہم کو کامیاب بنائیں اور لڑکیوں کے اسقاط حمل کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔ والدین کی کونلسنگ بھی کی جائے ۔ سماج میں لڑکی اور لڑکے دونوں کو یکساں اہمیت دینا ہم تمام کی ذمہ داری ہے ۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر نیروجہ دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT