Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / بیٹی کا جنسی استحصال کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار

بیٹی کا جنسی استحصال کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شہر کے نواحی علاقہ میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ۔ اپنی 13 سالہ حقیقی بیٹی کا جنسی استحصال کرنے والے درندہ صفت باپ کو بالا پور پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ تاہم پولیس نے فی الحال کچھ کہنے سے گریز کیا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق 35 سالہ ہری ناتھ نامی شخص جو روشن راولہ علاقہ کا ساکن ہے ۔ اپنی 13 سالہ لڑکی کے ساتھ غیر انسانی حرکت کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ لڑکی اس شخص کی پہلی بیوی کی بیٹی ہے ۔ پہلی بیوی کی 3 سال قبل موت ہوگئی تھی اور 2 سال قبل اس نے دوسری شادی کی تھی اب اس کی دوسری بیوی جو حاملہ ہے اپنے مائیکے گئی ہوئی تھی اور گھر میں بیوی کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر ہری ناتھ نے یہ حرکت کی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT