Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / بیٹی کو حاملہ کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار

بیٹی کو حاملہ کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار

حیدرآباد۔ 20 اکتوبر (سیاست نیوز) پہاڑی شریف پولیس نے اپنی حقیقی بیٹی کو حاملہ بنانے والے درندہ صفت شخص کو گرفتار کرلیا۔ نرنجن جو اُڈیشہ کا متوطن ہے، اس نے اپنی بڑی بیٹی کی عصمت سے کھلواڑ کرتے ہوئے اسے حاملہ کردیا۔ لڑکی کی جانچ کے بعد پولیس نے اسے 7 ماہ کی حاملہ قرار دیا جبکہ انتہائی افسوسناک بات یہ ہے کہ لڑکی کے حمل اور اس کا سبب لڑکی کی والدہ کو معلوم تھا، تاہم مکان مالک کی جانب سے پولیس کو اطلاع دینے پر یہ واقعہ منظر عام پر آیا۔ نرنجن کی بیوی نے اپنی بیٹی کو اسقاط حمل کیلئے دواخانہ منتقل کیا تھا تاہم 25,000 روپئے کی رقم نہ ہونے سے اس لڑکی کا اسقاط حمل نہیں کروایا گیا۔ پہاڑی شریف پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT