Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / بیٹی کی جبراً شادی کرانے کی کوشش ناکام

بیٹی کی جبراً شادی کرانے کی کوشش ناکام

لڑکی کی شکایت پر ماں اور دیگر تین افراد کے خلاف مقدمات
شمس آباد ۔ 13 اگست (سیاست نیوز) شمس آباد میں ایک خاتون اپنی بیٹی کی شادی عمر سے زائد شخص سے کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ لڑکی نے اعتراض کیا تو جبراً اس کے ساتھ بھیجنے کی کوشش کررہی تھی جس پر لڑکی نے چیخ و پکار کرتے ہی عوام جمع ہوگئے۔ عوام کو آتا دیکھ کر وہ شخص اور اس کے ساتھ موجود دونوں خواتین فرار ہوگئے۔ کیتاوت سونی 19 سالہ ساکن راجاپور بالا نگر محبوب نگر کی شکایت پر شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب سونی کی ماں نے اس کی شادی کیلئے لڑکے کو دکھانے کی غرض سے شمس آباد لائی اور وہاں سے پہلے سے ہی موجود راجندرا 46 سالہ ساکن راجستھان (شادی کا لڑکا) لکشمی ساکن بالا نگر اور پورنا مالا ساکن راجستھان سے ملاقات کرواکر راجندرا کو شادی کا لڑکا کے طور پر دکھائی جس پر لڑکی نے اعتراض کیا تو اس کے ساتھ جبراً روانہ کرنے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے چیخ و پکار کی جس سے بھیڑ جمع ہوگئی اور راجندرا کو پیٹنے لگی جس کے بعد مقام سے راجندرا، لکشمی اور پورنامالا فرار ہوگئے اور لڑکی نے پولیس میں شکایت کی۔ لڑکی کی شکایت پر لڑکی کی ماں اور مزید تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے چاروں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT