Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / بیٹی کی فراری پر باپ کی خود کشی

بیٹی کی فراری پر باپ کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /19 مئی (سیاست نیوز) جوان بیٹی کا گھر سے فرار اختیار کرنا ایک باپ کی خودکشی کا سبب بن گیا ۔ یہ واقعہ پرانے شہر کے علاقہ کاماٹی پورہ میں پیش آیا ۔ جہاں 49 سالہ رمیش سنگھ نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس نے اس وقت یہ اقدام کیا جب اس کی بیوی نے بتایا کہ اچانک لاپتہ ہونے والی لڑکی پولیس اسٹیشن میں نمودار ہوئی ہے اور اس کے ساتھ اپنے علاقہ کا ایک لڑکا ہے ۔ جس سے اس نے شادی کرلی ۔ یہ بات سننے کے بعد رمیش سنگھ پر اچانک سکتہ طاری ہوگیا اور سیدھا اس نے کمرے کا رخ کیا اور پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ رمیش سنگھ مرلی نگر علاقہ کا ساکن تھا اس کی بڑی لڑکی 19 سالہ نکیتا اچانک لاپتہ ہوگئی تھی ۔ دراصل یہ لڑکی پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ کے لڑکے سنتوش کے ہمراہ فرار ہوگئی تھی اور اس نے آریہ سماج پہونچکر شادی بھی کرلی تھی جس کے بعد اس نے پولیس اسٹیشن کا رخ کیا تھا ۔ پولیس کاماٹی پورہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT