Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / بیٹی کی والد کو تعلیم آٹو ڈرائیور دسویں جماعت کامیاب

بیٹی کی والد کو تعلیم آٹو ڈرائیور دسویں جماعت کامیاب

ممبئی ۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) بارہویں جماعت میں اپنی بیٹی کی کامیابی سے تحریک پاکر 41 سالہ آٹو رکشا ڈرائیور نے جو اسکولی تعلیم ترک کرچکا تھا، مہاراشٹرا بورڈ دسویں جماعت کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ مضافاتی ملند کے ساکن شریف خاں نے خانگی امیدوار کی حیثیت سے ایس ایس سی امتحان میں شرکت کرتے ہوئے 51 فیصد نشانات حاصل کئے۔ شریف خاں کی بیٹی رخسار نے ایچ ایس سی امتحان کامیاب کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نویں جماعت کے بعد انہوں نے اسکولی تعلیم ترک کردی اور 26 سال بعد ان کی بیٹی نے دوبارہ تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کی انہیں ترغیب دی۔ انہیں یقین نہیں ہورہا ہیکہ اس طویل عرصہ کے بعد وہ دسویں جماعت کامیاب ہوئے ہیں لیکن انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے جس نے تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کرنے میں میری حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے تعلیمی سفر جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ شریف خاں نے بتایا کہ وہ دن میں آٹو رکشا چلائیں گے اور شام میں تعلیم حاصل کریں گے۔ وہ پانچ بچوں کے والد ہیں اور دسویں جماعت کے مضامین میں رخسار کے پڑھانے کی وجہ سے ہی وہ کامیابی حاصل کرپائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT