Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / بیٹے کی بے رُخی پر ماں کا انتقام بہو اور سمدھن کو زہر دے کر ماردیا

بیٹے کی بے رُخی پر ماں کا انتقام بہو اور سمدھن کو زہر دے کر ماردیا

تھانے۔/9اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ضلع تھانے کے ممبرا ٹاؤن میں ایک 56سالہ خاتون نے اپنی بہو اور اس کی ماں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ہے کیونکہ اس کا بیٹا حد سے زیادہ اپنی بیوی پر توجہ دے رہا تھا۔ راشدہ اکبر علی واسنی نے کل غذا میں زہر ملا کر اپنی بہو سلمیٰ مخدوم واسنی (24سال ) اور ان کی والدہ شمیم لطیف شیخ ( 54سال ) کو کھلادیا جس کے بعد دونوں بے ہوش ہوگئے راشدہ نے ایک تیز دھاری ہتھیار سے ان پر حملہ کردیا اور ان کا گلا کاٹ دیا اور کان بھی نکال دیئے بعد ازاں ملزمہ نے کل شب ممبرا پولیس اسٹیشن پہنچ کر اس واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس انسپکٹر سدھاکر ناریکر نے بتایا کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے ایک کیس درج کرلیا گیا۔ سلمیٰ نے راشدہ کے فرزند مخدوم واسنی سے 4سال قبل شادی کی تھی۔ اس جوڑے کو حال ہی میں بچہ تولد ہوا تھا ، زچہ اور بچہ کی خدمت کیلئے سلمیٰ کی والدہ ان کے مکان آئی ہوئی تھیں تاہم راشدہ کو یہ حسد ہوگئی تھی کہ اس کا لڑکا اپنی بیوی پر زیادہ توجہ دے رہا ہے اور انہیں ( والدہ ) نظر انداز کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT