Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بیٹے کی سالگرہ میں فائرنگ کرنے والا فوجی لانس نائک گرفتار

بیٹے کی سالگرہ میں فائرنگ کرنے والا فوجی لانس نائک گرفتار

حیدرآباد ۔ 15اگست ( سیاست نیوز) بیٹے کی سالگرہ کی خوشی میں فائرنگ ایک فوجی کیلئے جیل منتقل ہونے کا سبب بن گئی ۔ آتش بازی ‘ ناچ گانے اور ڈھول تاشوںکی گونج میں مگن آرمی کے لانس نائیک لمبانندیشور  نے اپنی سرویس ریوالور سے دہشت مچادی ۔  یہ واقعہ بلارم میں11اگست کی رات پیش آیا  پولیس نے سخت چوکسی کیساتھ اس فوجی کو گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس الوال سید رفیق نے بتایا کہ 11اگست کی رات کنٹرول روم سے پیغام حاصل ہوا جس کے بعد پولیس نے مچابلارم علاقہ پہنچ کر تحقیقات انجام دی۔

TOPPOPULARRECENT