Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / بیٹے کی فائرنگ میں والدین زخمی

بیٹے کی فائرنگ میں والدین زخمی

خاندانی تنازعہ پر بحث و تکرار کے بعد نوجوان بے قابو
نئی دہلی ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جنوبی دہلی میں دوارکا سب سٹی کے ترقی یافتہ رہائشی کامپلکس میں آج ایک 26 سالہ نوجوان نے اپنے والدین پر بحث و تکرار کے بعد فائرنگ کردی ۔ ڈ سی پی ( ساوتھ ویسٹ ) مسٹر آرے سنجیو نے بتایا کہ دوارکا نارتھ پولیس اسٹیشن میں اقدام قتل کا ایک کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ تاہم ملزم امیت مفرور ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ امیت کے والدین برہم پرکاش 49 سال اور سویتا دیوی 45 سال ، پلاٹنیم ہائٹس کامپلکس دوارکا سیکٹر 18 میں واقع اس کے اپارٹمنٹ آئے جہاں پر امیت اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ مقیم ہے ۔ امیت کو یہ اطلاع تھی کہ اس کے والدین آنے والے ہیں ۔ وہ ، اپارٹمنٹ کی بالکنی میں کھڑا ہوگیا اور والدین کے وہاں پہنچتے ہی خاندانی تنازعہ پر لڑائی جھگڑا کرنے لگا ۔ اور جب بحث و تکرار جاری تھی برہم پرکاش اور سبتا دیوی ، گراونڈ فلور پر اور امیت بالکنی میں تھا اور امیت اپنے کمرہ میں جاکر ایک بندوق کے ساتھ واپس آیا ۔ اور کئی راونڈ فائر کردئیے جس میں 2 گولیاں والد اور ایک گولی والدہ کو لگی ۔ فائرنگ کی آواز سن کر پڑوسی اکھٹا ہوتے ہی وہاں سے امیت فرار ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT