Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بیٹے کے سسرالی رشتہ داروں کی مارپیٹ کا شکار شخص کی موت

بیٹے کے سسرالی رشتہ داروں کی مارپیٹ کا شکار شخص کی موت

حیدرآباد /14 ستمبر ( سیاست نیوز ) بیٹے کے سسرالی رشتہ داروں کی مارپیٹ کا شکار ایک ضعیف شخص فوت ہوگیا۔ یہ واقعہ ناچارام پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 63 سالہ پانڈو اپنے بیٹے کے سسرالی رشتہ داروں کے زدوکوب کرنے سے فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پانڈو پیشہ سے ریٹائرڈ ملازم تھا ۔ جو اپنے افراد خاندان کے ساتھ اناپورنا کالونی ملاپور میں رہتا تھا ۔ اس شخص کے بیٹے سائی رام اور بہو لکشمی کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا ۔ میاں بیوی کے درمیان پیش آئے جھگڑے کے بعد وجئے لکشمی اپنے مائیکے چلی گئی تھی اور دونوں خاندانوں کے درمیان تعلقات مزید بگڑ گئے تھے ۔ گذشتہ ماہ لکشمی کے مائیکے والے اس کے سسرال پہونچے اور داماد کی غیر موجودگی میں اس کے والد کو شدید زدوکوب کیا ۔ ضعیف شخص مرد و خواتین کے اس گروپ کی مارپیٹ کو تاب نہ لاکر یہ شخص طویل علاج کے بعد فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT