Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیٹے کے ہاتھوں باپ کا بہیمانہ قتل  نعش جنگل میں نذرآتش  سنسنی خیز واقعہ پر عوام غم زدہ

بیٹے کے ہاتھوں باپ کا بہیمانہ قتل  نعش جنگل میں نذرآتش  سنسنی خیز واقعہ پر عوام غم زدہ

یلاریڈی۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیٹے کے ہاتھوں ہی باپ کے بہیمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا۔ 30,000 روپئے کیلئے اپنے ہی باپ پر حملہ کرکے بڑی بے دردی کے ساتھ قتل کرکے نعش کو تھیلے میں ڈال کر جنگل لے جاکر کیروسین چھڑک کر نذرآتش کردیا۔ یہ سنسنی خیز واقعہ منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی علاقہ میں پیش آیا۔ یلاریڈی DSP نرسمہا کی تفصیلات کے مطابق شٹ پلی سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ پوچیا کو تین بیٹے ہیں۔پوچیا کو ان دنوں قرض معافی کے تحت 30,000 روپئے آئے، یہ رقم دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دوسرے بیٹے آشیا نے 30,000 روپئے کیلئے تکرار کیا اور باپ نے دینے سے انکار کیا اور بیٹے نے 3 فروری کو جمعہ کے دن کھیت میں باپ سے روپیوں کے تعلق سے بات کرکے جھگڑا کیا۔ اس دوران بھاری لکڑی سے باپ کے سَر پر زوردار وار کرکے حملہ کردیا جس سے ضعیف باپ شدید زخمی ہوکر مقام واردات پر ہی فوت ہوگیا۔ نعش کے ہاتھوں میں چاندی کے کڑے نکال کر جنگل میں پتھر کے نیچے پوشیدہ رکھا اور نعش کو تھیلے میں ڈال کر تھیلا سائیکل پر رکھ کر کھیت سے دو کیلو میٹر دور جنگل میں نذرآتش کردیا۔ اس کے بعد انجان بنتے ہوئے 6 فروری کو لنگم پیٹ پولیس اسٹیشن میں باپ نظر نہیں آرہا ہے، کہہ کر شکایت خود قاتل بیٹے نے ہی درج کروائی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا اور بیٹے آشیا پر پولیس کو شک ہونے پر اس سے پوچھ تاچھ کرنے پر اس نے اپنا جرم قبول کیا۔ یلاریڈی DSP، نرسمہا، سرکل انسپکٹر سدھاکر، لنگم پیٹ سب انسپکٹر کمار راجا نے مقام واردات کا معائنہ کیا۔ بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ متوفی کو بیوی پوچووا، تین بیٹے ہیں، باپ کو بیٹا ہی اس طرح بیدردی سے قتل کرنے پر موضع میں سنسنی پھیل گئی ہے اور عوام میں غم کی لہر دیکھی گئی۔

TOPPOPULARRECENT