بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

   

بیدر۔11؍ستمبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستِ کرناٹک کے کاکاتھی گائوں آج صبح اسمارٹ موبائیل فون کے استعمال کرنے سے روکنے پر ایک بیٹا اپنے60سال کے والدکا قتل کردیا ۔پولیس نے بتایا کہ ملزم بیٹے رگھویر عمر 25سال ہے ۔تو وے لاش کو کاٹنے لگا ۔اس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے اُسے گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ متوفی والد تین ماہ قبل پولیس خدمات سے سبکدوش ہوا تھا۔پولیس نے بتایا کہ متوفی والد کے بار بار صلاح دینے پر پریشان رگھویر نے آج یعنی پیر جو پتھر پھینک کر پڑوسی کے گھر کا شیشہ توڑ دیا۔پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کیا تھا اور پولیس نے اُسے تشدد نہ کرنے کا مشورہ دے کر چھوڑ دیا تھا۔پولیس کے مطابق بروز پیر یعنی آج رگھویر اپنے والد پر حملہ کرنے سے پہلے اپنی ماں کو ایک کمرے میں بند کردیا ۔ماں کسی طرح اس معاملہ کی تفصیل پڑوسیوں کو دینے میں کامیاب ہوگئی۔ اس کے بعد پڑوسیوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنے والد سے موبائیل ریچارج کرانے کیلئے پیسے کا مطالبہ کررہا تھا۔