Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بیڈمنٹن ورلڈ چمپئن شپس میں کیشپ کی پیش رفت

بیڈمنٹن ورلڈ چمپئن شپس میں کیشپ کی پیش رفت

جکارتہ ، 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں پروپلی کیشپ اور ایچ ایس پرانوئے نے اچھی طرح مشق کرلی تاکہ بعد کے مراحل میں مل کر جیت سکیں، جیسا کہ دونوں نے آج یہاں باوقار ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپس کے اوپننگ راؤنڈ میں سیدھے گیم کی فتوحات درج کرائیں۔ کامن ویلتھ گیمز چمپئن کیشپ (10 واں سیڈ) نے مینس سنگلز میں نیدرلینڈز کے ایرک میئس کو گیلورا بونگ کارنو اسٹیڈیم میں 21-17، 21-10 سے شکست دی۔انڈونیشیا ماسٹرز ونر پرانوئے نے برازیل کے الیکس تانگ کو 21-12، 21-16 سے ہرایا۔تاہم ارون وشنو اور اپرنا بالن کی ہندوستانی مکسڈ ڈبلز جوڑی کو روسی حریفوں ایوگینی دریمین اور ایوگینیا دیموا کے مقابل 18-21، 21-10، 22-24 سے ناکامی ہوئی جبکہ ترون کونا اور سیکی ریڈی کی ایک اور ہندوستانی جوڑی چائنیز تائپی والوں سے 13-21، 17-21 سے ہار گئی۔ اولمپک برونز میڈلسٹ سائنا نہوال، انڈیا سوپر سیریز ونر کدمبی سریکانت اور دو مرتبہ کی برونز میڈل ونر پی وی سندھو اپنی مہم منگل کو شروع کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT