Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / بیڈمنٹن کا آج آغاز، تمام نظریں سائنا پر

بیڈمنٹن کا آج آغاز، تمام نظریں سائنا پر

ریوڈی جنیرو 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) لندن اولمپکس میں برونز میڈل حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کا نام روشن کرنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی کل ایک مرتبہ پھر ایکشن میں نظر آئیں گی۔ بیڈمنٹن کا کل ریو اولمپکس میں آغاز ہورہا ہے اور کروڑہا ہندوستانی شائقین کی نظریں اپنے کھلاڑیوں پر مرکوز ہوگی جن میں سائنا نہوال اور جوالا گٹا قابل ذکر ہیں۔ کل کے مقابلوں میںسائنا کے بشمول دیگر 6 ہندوستانی کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔  سائنا نہال جنھوں نے 18 سال کی عمر میں بیجنگ اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرتے ہوئے ایک تاریخ رقم کی تھی اور 4 سال بعد لندن میں برونز میڈل حاصل کیا تھا۔ اُمید کی جارہی ہے کہ گروپ جی میں اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے سائنا اِس مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کریں گی۔ سائنا کے علاوہ پی وی سندھو سے بھی ہندوستان کی اُمیدیں وابستہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT