Sunday , April 30 2017
Home / کھیل کی خبریں / بیڈمنٹن کی ’گولڈن گرل‘ بن گئیں پی وی سندھو

بیڈمنٹن کی ’گولڈن گرل‘ بن گئیں پی وی سندھو

Incheon: India's badminton player P V Sindhu play a shot against Korean Bae Yeon Ju during a semi final match(women team) at the Asian Games 2014 in Incheon, South Korea on Sunday. PTI Photo by Shahbaz Khan(PTI9_21_2014_000087A)

نئی دہلی، 24دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپکس میں تاریخی چاندی کا تمغہ، ملک کا س سب سے بڑاکھیل ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ، چائنا اوپن کے طور پر پہلا سپر سیریز کا خطاب، سال کی سب سے زیادہ سدھار لانے والی کھلاڑی کا ایوارڈ اور ورلڈ سوپر سیریز فائنلس میں سیمی فائنل تک کا سفر، یہ ایسی کامیابیاں ہیں جنہوں نے 21 سالہ پی وی سندھو کو 2016 میں ہندستانی بیڈمنٹن کی ’گولڈن گرل‘ بنا دیا۔ سندھو نے جہاں اس سال حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کی وہیں سابق نمبر ایک سائنا نہوال کیلئے یہ ایک مایوس کن سال رہا۔سندھو نے ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیت کر نہ صرف تاریخ رقم کی بلکہ انہوں نے ہر ہندوستانی کے چہرے پر فخر بھری مسکراہٹ لا دی وہیں تمغہ کی سب سے مضبوط دعویدار سمجھی جا رہی سائنا کو اپنی چوٹ کی وجہ سے گروپ راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو جانا پڑا۔ 21 سال کی سندھو کیلئے 2016 ان کے کیریئر کا سب سے یادگار سال بن گیا۔ سندھو ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی پہلی ہندستانی کھلاڑی بن گئیں۔اس سے پہلے لندن اولمپکس 2012 میں سائنا نے کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ ہندوستان کے پہلے ایشین چمپئن دنیش کھنہ نے کہا تھا کہ سندھو میں اولمپک میں تمغہ جیتنے کی صلاحیت ہے لیکن اس کے لئے انہیں اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔ کھنہ کی یہ بات صحیح ثابت ہوئی۔ سندھو کو ریو اولمپکس میں اپنے تاریخی چاندی کا تمغہ حاصل کرنے کا انعام ملک کے سب سے بڑے کھیل ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن کے طور پر ملا۔ سندھو کو ایک دوسرے سے بڑا انعام دبئی میں ورلڈ سوپر سیریز فائنلس سے پہلے ملا جب انہیں بین الاقوامی بیڈمنٹن فیڈریشن نے سال میں سب سے زیادہ سدھار لانے والی کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔یہ ایوارڈ پہلی بار شروع کیا گیا تھا۔ ریو اولمپکس کے بعد سندھو نے چائنا اوپن میں بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے اشپنا پہلا سپر سیریز کا خطاب جیتا۔ فائنل میں سندھو نے چین کی سن یو کو شکست دی۔یہ مسلسل تیسرا سال تھا جب کوئی ہندوستانی خاتون کھلاڑی چائنا اوپن کے فائنل میں پہنچی۔ 2014ء میں سائنا نے چائنا اوپن کا خطاب جیتا تھا جبکہ گزشتہ برس وہ اس ٹورنمنٹ کے فائنل میں پہنچی تھیں۔ چائنا اوپن کے بعد سندھو ہانگ کانگ اوپن کے فائنل مقابلے میں پہنچیں لیکن انہیں چینی تائی پے کی تئی جو ینگ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سندھو کا یہ تیسرا سوپر سیریز فائنل تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT