Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیڑی مزدوروں کا دھرنا ، تحصیل آفس کا گھیراؤ

بیڑی مزدوروں کا دھرنا ، تحصیل آفس کا گھیراؤ

گمبھی راؤ پیٹ /15 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سینکڑوں بیڑی ورکرس خواتین جن کی قیادت تلنگانہ بیڑی اور سیگار ورکرس یونین CITU قائدین جن میں پنتم روی ، ایم انجانیلو ، کے ستیم وغیرہ شامل ہیں کر رہے تھے ۔ آج تحصیل آفس گمبھی راؤ پیٹ کا گھیراؤ کرتے ہوئے مرکز اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بیڑی کے کٹہ پر سے خطرہ کے نشان کو مکمل طور پر برخواست کرے ۔ اس موقع پر گمبھی راؤ پیٹ ڈیویژن کی سطح پر احتجاج میں شامل ہزاروں بیڑی ورکر خواتین حکومت کی مخالف پالیسیوں سے کافی برہم تھے ۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ بعد ازاں تحصیلدار سریتا کو ایک یادداشت پیش کی ۔ جس میں اس بیڑی ورکرس نے بیڑی کے کٹہ پر خطرے کا نشان کی موجودگی اور بیڑی کے کٹہ پر Expire DAte کی اشاعت کی وجہ ہونے والے نقصانات کا ذکر کیا اور کہا کہ اس طرح کے نئے نئے طریقوں کی وجہ بیڑی مزدوروں کا روزگار متاثر ہوسکتا ہے ۔ کیونہ اکثر صد فیصد افراد بیڑی کے کارخانوں پر منحصر ہیں ۔ اگر یہ کارخانے بند ہوجائے تو بیڑی ورکرس کے افراد خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے ۔ اس موقع پر بیڑی ورکرس یونین قائدین نے جی او 727 کو منسوخ کرتے ہوئے بیڑی کے کٹہ پر خطرے کا نشان کو صرف 40 فیصد برقرار رکھیں ۔

TOPPOPULARRECENT