Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیڑی مزدوروں کو شناختی کارڈ کا مطالبہ

بیڑی مزدوروں کو شناختی کارڈ کا مطالبہ

اوٹکور۔/7نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عبدالسلیم سی پی آئی ایم نیو ڈیموکریسی قائد حلقہ مکتھل نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ اوٹکور منڈل کے مواضعات پورلہ ( خورد ) پگڑی ماری، پھول مامڑی اورمستقر اوٹکور میں بیڑی مزدوروں کو بیڑی شناختی کارڈز نہ دینے سے سینکڑوں افراد حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے ماہانہ وظیفہ سے محروم ہیں۔ بیڑی فیکٹری کے مالکین سے مطالبہ ہے کہ بہر حال کسی صورت میں بیڑی مزدور خواتین کو بیڑی مزدور شناختی کارڈ جاری کریں تاکہ یہ غریب بیڑی مزدور خواتین حکومت تلنگانہ کے ماہانہ وظیفہ سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔

TOPPOPULARRECENT