Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / بیکری کے تندور میں دھماکہ ، 3 ہلاک

بیکری کے تندور میں دھماکہ ، 3 ہلاک

نئی دہلی ، 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی دہلی کی ایک بیکری میں آج صبح ایک دھماکہ ہوا جس میں تین مزدور ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوگئے ۔ یہ اطلاع فائر برگیڈ نے دی ہے ۔ایک افسر نے بتایا ہے کہ خریجی میں ایک بیکری کے تندور میں صبح 5 بجے دھماکہ ہوگیا یہاں 20 مزدور کام کررہے تھے ۔باورچی خانہ کے نزدیک کام کرنے والے مزدور دھماکہ میں زخمی ہوگئے ۔ آگ بجھانے والی چار گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو بچاکر نکالا۔بعدازاں انہیں قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکے ان میں تین نوجوان تھے ۔ مزید تین زخمیوں کی حالت بھی خراب ہے ۔پولیس نے کئی دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے دھماکہ کا سبب جاننے کے لئے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

 

مجاہدین آزادی کے وظائف میں اضافہ
نئی دہلی۔/18اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) مجاہدین آزادی کے ماہانہ وظیفہ میں 5ہزار سے 30ہزار روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے جنہوں نے جزیرہ انڈومان کے سیلولر جیل میں قید وبند کی زندگی گذاری تھی۔ اس خصوص میں وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کی تقریب میں اعلان کیا تھا۔ وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ انڈومان کے سیاسی قیدیوں کے زمرہ میں شامل مجاہدین آزادی اور ان کی بیویوں کو ماہانہ وظیفہ میں 24,775 روپئے سے 30 ہزار روپئے کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں برٹش انڈیا سے باہر مصائب و آلام جھیلنے والے مجاہدین آزادی کے وظیفہ میں 23,085 روپئے سے 28 ہزار روپئے کردیا گیا۔ دیگر مجاہدین آزادی بشمول انڈین نیشنل آرمی کے ارکان کے وظیفہ میں 21,395 سے 26ہزار روپئے تک اضافہ کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT