Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بیگم پیٹ ائرپورٹ پر وزیراعظم نریندر مودی کا شاندار استقبال

بیگم پیٹ ائرپورٹ پر وزیراعظم نریندر مودی کا شاندار استقبال

حیدرآباد۔ 7 اگست (سیاست نیوز) وزیراعظم مسٹر نریندر مودی پہلی مرتبہ آج ریاست تلنگانہ کے دورہ پر خصوصی طیارہ کے ذریعہ بیگم پیٹ ایرپورٹ پہونچے۔ طیران گاہ پر وزیراعظم کا بیگم پیٹ ایرپورٹ پر گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن، چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ، مرکزی وزراء ایم وینکیا نائیڈو، بنڈارو دتاتریہ، میئر گریٹر حیدرآباد مسٹر بی رام موہن، ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی، وزراء ٹی سرینواس یادو، این نرسمہا ریڈی، بی جے پی قائد مقننہ پارٹی مسٹر جی کشن ریڈی ، صدر تلنگانہ بی جے پی و رکن اسمبلی مسٹر کے لکشمن، ارکان اسمبلی ،چیف سیکریٹری راجیو شرما، ڈی جی پی انوراگ شرما، دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شاندار خیرمقدم کیا۔ بعدازاں مسٹر مودی خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ گجویل کیلئے روانہ ہوئے۔ وزیراعظم کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ، مرکزی وزراء ایم وینکیا نائیڈو، بنڈارو دتاتریہ  موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT