Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بیگم پیٹ اور میڑچل میں خودکشی کے واقعات

بیگم پیٹ اور میڑچل میں خودکشی کے واقعات

حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) بیگم پیٹ اور میڑچل کے علاقوں میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 32 سالہ مہیش جو نظام آباد کا متوطن تھا ۔ اس نے بیگم پیٹ کے علاقہ میں خودکشی کرلی ۔ 16 اگست کو مہیش بیگم پیٹ آیا تھا جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم بتایا گیا ہے ۔ تاہم اس شخص کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 29 سالہ ویرا شیکھر ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ضلع کرنول ریاست آندھراپردیش کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے میڑچل کے علاقہ میں 18 اگست کے دن نامعلوم زہریلی دواء کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کی جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں
نارسنگی میں نعش برآمد
حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) نارسنگی پولیس نے علاقہ سے ایک نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جس کی عمر تقریباً 42 سال ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ آج صبح ایک اطلاع پر پولیس نے نارسنگی علاقہ میں واقعہ امبیڈکر مجسمہ کے قریب سے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ پتھر پر گرنے کے سبب اس کی موت ہوگئی جس کے جسم پر لال رنگ کی ٹی شرٹ اور چیکس کی لنگی پائی جاتی ہے ۔ پولیس نارسنگی مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT