Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / بیگم پیٹ فلائی اوور پر آج سے ٹریفک تحدیدات

بیگم پیٹ فلائی اوور پر آج سے ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( این ایس ایس ) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے ورون موٹرس شوروم کے قریب جاری میٹرو ریل کے تعمیراتی کاموں کے ضمن میں بیگم پیٹ فلائی اوور پر ٹریفک کے اژدھام کو روکتے ہوئے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے 18اگسٹ سے 2ستمبر تک ٹریفک کی آمدورفت پر بعض تحدیدات عائد کرتے ہوئے ٹریفک کا رُخ موڑنے کی ہدایت کی ہے۔بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن، برہمن واڑی، ماتا جی نگر، گیتانجلی اسکول کی سمت روانگی کیلئے سکندرآباد، بیگم پیٹ سے آنے والی گاڑیاں، گرین لینڈ فلائی اوور ، گرین لینڈس جنکشن، گرین لینڈس فلائی اوور کے مقابل کی سمت کے ’ یو ٹرن ‘ کٹہ میسماں مندر، بائیں موڑ کے ذریعہ فلائی اوور اورپھر دائیں موڑ کے ذریعہ معمول کے راستہ پر پہونچ کربستی، ریلوے اسٹیشن اور برہمن واڑی کی سمت جاسکتی ہیں۔ کمشنر پولیس نے موٹر کارس چلانے والوں سے خواہش کی ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کرتے ہوئے پولیس سے تعاون کریں۔

TOPPOPULARRECENT