Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بیگم پیٹ پر 16 مارچ سے 5 روزہ ’ ایرشو ‘

بیگم پیٹ پر 16 مارچ سے 5 روزہ ’ ایرشو ‘

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( ایجنسیز ) : شہری ہوا بازی پر ایک بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس کا جسے عام طور پر ’ ایر شو ‘ کہا جاتا ہے ، دو سال کے بعد بیگم پیٹ ایرپورٹ پر اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا ۔ اس نمائش کے پانچویں ایڈیشن کا اس سال اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس میں 200 نمائش کنندگان کی شرکت متوقع ہے ۔ اس پانچ روزہ پروگرام میں ایک ایروبیٹک فلائنگ ڈسپلے بھی ہوگا ۔ اس ایونٹ کا اہتمام فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کیا جارہا ہے جس میں دیگر دو ممالک بھی اشتراک کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT