Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بی آر ڈگری کالج جڑچرلہ کا سالانہ جلسہ

بی آر ڈگری کالج جڑچرلہ کا سالانہ جلسہ

جڑچرلہ /21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آر ڈگری کالج جڑچرلہ کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر ’’ مسٹر پانڈو رنگاریڈی ‘‘ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پانڈو رنگاریڈی نے کہا کہ حصول تعلیم کے ذریعہ طلبہ اپنے مستقبل کو درخشاں بنائیں ۔ انہوں نے کالج کے بہتر نتائج پر خوشی کا اظہار کیا ۔ زیڈ پی ٹی سی مسز جیہ پردا ، ایم پی ٹی سی ، مسز لکشمی شنکر نائیک نے بھی خطاب کریت ہوئے کہا کہ جڑچرلہ گرلز ڈگری کالج کی منظوری عمل میں آئی ہے جاریہ سال سے داخلوں کا آغاز ہوگا بعد ازاں طلبہ نے کلچرل پروگرام پیش کیا ۔ بہتر مظاہرہ پر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر پرنسپل کالج مسٹر پربھاکر ریڈی ، نائب پرنسپل بھوگت ریڈی ، رام موہن اور دیگر لکچررس کالج اسٹاف موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT