Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس کے کمانڈرس کا اجلاس

بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس کے کمانڈرس کا اجلاس

سرحد پر امن اور خیرسگالی برقرار رکھنے سے دونوں ممالک کا اتفاق
جموں ۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس نے آج کمانڈرس کی سطح کا فلیگ اجلاس بین الاقوامی سرحد پر منعقد کیا اور اظہار کیا کہ وہ سرحد پر امن اور ایک دوسرے کے لئے خیرسگالی برقرار رکھنے کے پابند ہیں۔ دونوں ممالک کی نیم فوجی فورسیس کو بین الاقوامی سرحد پر سچیت گڑھ سیکٹر میں فلیگ اجلاس منعقد کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ ایک دن قبل ہی ہندوستانی فوج نے کہا تھا کہ اس نے خط قبضہ پر نوشیرا سیکٹر میں چند پاکستانی چوکیوں کو تباہ کردیا ہے۔ بی ایس ایف کے ترجمان کے بموجب کمانڈنٹ ۔ ونگ کمانڈر سطح کا اجلاس 11:30 بجے دن پاکستانی رینجرس کی درخواست پر منعقد کیا گیا۔ فلیگ اجلاس کے دوران دونوں نیم فوجی فورسیس نے مختلف مسائل بشمول حالیہ ارنیا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور دیگر معمول کے مسائل جن کا تعلق سرحد پر انتظام کے بارے میں تھا، تبادلہ خیال کیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ فوری مواصلات فیلڈ کمانڈرس کے درمیان دوبارہ طاقتور بنایا جائے۔ جب بھی ضرورت ہو معمولی معاملات کی یکسوئی اس کے ذریعہ ممکن ہوسکے۔ ترجمان کے بموجب اجلاس خوشگوار ، مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد کیا گیا ۔ دونوں فریقین نے سابقہ اجلاس میں کئے ہوئے فیصلوں پر عاجلانہ عمل آوری سے اتفاق کیا اور کہا کہ دونوں نیم فوجی فورسیس بین الاقوامی سرحد پر امن اور خیرسگالی برقرار رکھنے کے پابند ہیں۔

TOPPOPULARRECENT