Tuesday , April 25 2017
Home / ہندوستان / بی ایس ایف جوان سے بیوی کی ملاقات، شوہر کی حالت پر اظہار ِ اطمینان

بی ایس ایف جوان سے بیوی کی ملاقات، شوہر کی حالت پر اظہار ِ اطمینان

نئی دہلی ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف جوان جس نے سپاہیوں کو دی جارہی غذا کے معیار کے بارے میں اپنی شکایتوں سے واقف کرانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا تھا، اُس کی بیوی نے آج دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر سے ملاقات کرنے کے بعد اُس کی صحت و عافیت کے تعلق سے مطمئن ہے۔ اس جوڑے کی ملاقات کے تعلق سے حلفیہ بیان جسٹس جی ایس سیستانی اور جسٹس ونود گوئل کی بنچ کے روبرو پیش کیا گیا، جس نے حکومت کو ہدایت دی تھی کہ بی ایس ایف جوان کی بیوی کو اپنے شوہر سے ملنے اور اُس کی موجودہ تعیناتی والے مقام پر اس کے ساتھ دو روز قیام کرنے کی اجازت دی جائے۔ عدالتی حکمنامہ کی تعمیل میں شرمیلا دیوی اپنے شوہر کے پاس گئی اور واپسی پر عدالت کو اپنے کونسل کے ذریعے مطلع کیا کہ وہ اپنے شوہر کا پتہ چلانے سے متعلق اپنی عرضی کو مزید آگے بڑھانا نہیں چاہتی ہے۔

کالا ہرن کیس : سلمان کے خلاف
یکم مارچ سے قطعی دلائل کی سماعت
جودھپور ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سلمان خان کے خلاف کالا ہرن کے شکار کیس میں قطعی دلائل کی سماعت یکم ؍ مارچ کو یہاں ٹرائل کورٹ میں شروع ہوگی جبکہ فلمی اداکار کے وکیل نے آج ان کے دفاع میں ثبوت پیش کرنے سے انکار کیا۔ ایکٹر کے کونسل ایچ ایم سرسوت نے کہا کہ ہم عدالت میں ان کے دفاع میں کوئی بھی ثبوت پیش کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔ 27 جنوری کو ملزمین کے بیانات کی قلمبندی کے دوران سلمان خان نے بے قصور ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اپنے دفاع میں ثبوت پیش کرنے میں دلچسپی کاا ظہار کیا تھا۔

 

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT