Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / بی ایس ایف حملہ مقدمہ میں وضع الزامات کی ہدایت

بی ایس ایف حملہ مقدمہ میں وضع الزامات کی ہدایت

جموں ۔ 23 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) خصوصی این آئی اے عدالت نے آج 6 افراد بشمول پاکستانی شہری محمد نوید کے خلاف وضع الزامات کی ہدایت دی ۔ اس پاکستانی شہری کو گزشتہ سال اگسٹ میں اودھم پور میں بی ایس ایف قافلے پر کئے گئے دہشت گرد حملے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ۔ این آئی اے نے 25 جنوری کو 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی اور یہ الزام عائد کیا تھا کہ دہشت گرد حملہ پاکستانی لشکر طیبہ کی کارستانی ہے ۔ نوید نے ابو نعمان کے ساتھ 5 اگسٹ کو اودھم پور میں بی ایس ایف قافلے پر اُس وقت حملہ کیا جب یہ جموں سے سرینگر جارہا تھا ۔ اس حملے کے نتیجہ میں دو بی ایس ایف ارکانِ عملہ ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔ بعد ازاں یہ مقدمہ تحقیقات کیلئے این آئی اے کے سپرد کیا گیا تھا۔ عدالت نے آج چھ ملزمین کیخلاف مختلف دفعات کے تحت وضع الزامات کی ہدایت دی۔ نوید پر غیرملکی ایکٹ کے تحت الزامات وضع کئے جارہے ہیں۔ اُس کے ساتھ موجود ایک اور پاکستانی شہری ابونعمان سکیورٹی فورسیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT