Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / بی ایس ایف فائرنگ میں نوجوان کی ہلاکت پر حریت کانفرنس کی ہڑتال

بی ایس ایف فائرنگ میں نوجوان کی ہلاکت پر حریت کانفرنس کی ہڑتال

سرینگر ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی ایس ایف کی فائرنگ میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف حریت کانفرنس کی بند کی اپیل پر آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلورمہ میں عام زندگی مفلوج ہوگئی ۔ جب کہ ضلع کے بیشتر مقامات پر دکانات ، کاروباری ادارے ، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رکھے گئے ۔ اور سڑکوں سے عوامی ٹرانسپورٹ ہٹا دیا گیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرینگر ۔ جموں و قومی شاہراہ پر ٹریفک مسدود رہی جو کہ ہڑتالی علاقوں پمپورہ اور اونتی پورہ سے گذرتی ہے ۔ حریت کانفرنس نے کل بی ایس ایف کی فائرنگ میں ایک 23 سالہ نوجوان بلال احمد بھٹ کی ہلاکت کے خلاف ضلع پلورمہ میں آج ایک روزہ بند کا اعلان کیا تھا ۔ پڈگمپورہ گاوں کا نوجوان بھٹ کل اس وقت گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا جب علاقہ رتنی پورہ میں لشکر طیبہ کے 2 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف سنگباری کرنے والے نوجوانوں پر فائرنگ کردی تھی۔

 

لدھیانہ میں 265 گولیاں دستیاب
لدھیانہ ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : یوم آزادی تقاریب سے عین قبل یہاں علاقہ سیول لائنس میں ایک اسکول باونڈری وال کے قریب 265 کارآمد گولیاں دستیاب ہوئیں جس میں بعض گولیاں خود کار ہتھیار AK-47 میں استعمال کی جاسکتی ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ آج صبح 8 بجے KVM اسکول بس اسٹاف کو اس وقت یہ گولیاں نظر آئیں جب وہ اسکول کے احاطہ میں یہ بس طلباء کو لے کر آئی تھی ۔ اسٹیشن ہاوز آفیسر گروپیت سنگھ نے بتایا کہ یہ گولیاں مختلف نوعیت کے ہتھیاروں بشمول اے کے 47 ریفلر میں استعمال کی جاسکتی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT