Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / بی ایس ایف نے جموں میں پاکستانی درانداز کو ہلاک کیا

بی ایس ایف نے جموں میں پاکستانی درانداز کو ہلاک کیا

جموں ، 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں خطہ کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر منگل کو سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) کے فوجیوں نے ایک پاکستانی درانداز کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے کہا ‘پاکستان سے تعلق رکھنے والا ایک مشکوک شخص منگل کی صبح دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بین الاقوامی سرحد پار کرکے آر ایس پورہ سیکٹر میں باڑ کے قریب پہنچ گیا’۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر تعینات مستعد بی ایس ایف فوجیوں نے مذکورہ شخص کو للکارا تھا۔

کشمیر انکاؤنٹر میں
3 عسکریت پسند ہلاک
سرینگر۔/22نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کشمیر کے بنڈی پور ہ ضلع میں سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ انکاونٹر میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ انٹلیجنس سے یہ اطلاع ملنے پر کہ بنڈی پورہ کے موضع حاجین میں عسکریت پسند روپوش ہیں سیکوریٹی فورسیس نے علاقہ میں تلاشی مہم شروع کردی جس کے دوران عسکریت پسندوں اور سیکوریٹی فورسیس میں فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ انکاؤنٹر میں 2عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT