Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / بی ایس این ایل کا میگا میلہ تھری جی اسمارٹ سم مفت

بی ایس این ایل کا میگا میلہ تھری جی اسمارٹ سم مفت

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : بھارت سنچار نگم لمٹیڈ ( بی ایس این ایل )کے زیر اہتمام 25 تا 27 مئی کے درمیان تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں میگا میلہ منعقد ہوگا ۔ دوران میلہ کسٹمرس تمام کسٹمرس سرویس سنٹرس ، فرانچائیز ، ریٹیل آوٹ لیٹس اور روڈ شو سے فری تھری جی اسمارٹ سمس حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ 310 ایم بی ڈاٹا پر مشتمل نیا کنکشن بھی مفت حاصل کرنے کی سہولت رہے گی ۔ بی ایس این ایل میلہ میں خواہش مند افراد لینڈ لین ، براڈ بینڈ اور ایف ٹی ایچ کنکشن بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ صارفین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اس موقع سے استفادہ کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 1503 ڈائیل کریں یا 18001801503 پر ربط کریں ۔۔
فلک نما ، وٹے پلی کے علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 25 مئی کو فلک نما یو جی سی ، فلک نما او ایچ ، وٹے پلی ، شریف نگر برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر صبح 8 تا 12 بجے دن کے درمیان چشمہ ، وٹے پلی ، مسکین ہوٹل ، المدینہ ہوٹل ، فلک نما ، ایم آر او آفس ، رعیتو بازار ، بس ڈپو ، انجن باولی ، جہاں نما ، مسجد گلاب شاہ ، نائس ہوٹل ، درگاہ حضرت گنتال شاہؒ ، نندی مسلائی گوڑہ ، شریف نگر ، بہادر پورہ کالونی ، ایم او کالونی ، محمود نگر ، اے بی نگر ، آئس فیاکٹری ، بسم اللہ ہوٹل ، کشن باغ اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT