Monday , March 27 2017
Home / سیاسیات / بی ایس پی اپوزیشن میں بیٹھنے تیار ،لیکن بی جے پی کی تائید سے اِنکار

بی ایس پی اپوزیشن میں بیٹھنے تیار ،لیکن بی جے پی کی تائید سے اِنکار

کانپور۔ 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے آج کہا کہ وہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنا پسند کریں گی لیکن یوپی میں حکومت تشکیل دینے کیلئے بی جے پی سے اتحاد نہیں کریں گی، اور نہ اس کی تائید کریں گی۔ وہ شیو راج پور کے علاقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو عوامی تائید کی فکر ہے اور بی ایس پی، یوپی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کافی ووٹ حاصل کرچکی ہے، یہی وجہ ہے کہ بی جے پی سوشیل میڈیا کے ذریعہ افواہیں پھیلا رہی ہے۔ مغربی یوپی میں رائے دہی ہوچکی ہے اور جب بی جے پی کو معلوم ہوچکا کہ بی ایس پی اعظم ترین نشستیں حاصل کررہی ہیں ، تو امیت شاہ نے لکھنؤ پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ بیشتر نشستوں پر قبضہ کرلیں گے، لیکن ٹی وی پر وہ صدمہ کے زیراثر نظر آرہے تھے۔ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بیان صرف بی جے پی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT