Tuesday , March 28 2017
Home / سیاسیات / بی ایس پی پر بھروسہ نہ کرنے کا مشورہ :اکھیلیش

بی ایس پی پر بھروسہ نہ کرنے کا مشورہ :اکھیلیش

مابعد انتخابات بی جے پی سے اتحاد کا امکان
اناؤ (یوپی)۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے رائے دہندوں کو بی ایس پی پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ پارٹی اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرسکتی ہے۔ صدر سماج وادی پارٹی اکھیلیش یادو نے آج کہا کہ بوا جی (مایاوتی) کہہ رہی ہیں کہ وہ انتخابات کے بعد تشکیل حکومت کیلئے بی جے پی سے اتحاد کرنے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کریں گی۔ رائے دہی ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے لیکن وہ اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔ وہ کسی سے بھی ہاتھ ملا سکتی ہیں۔ انہوں نے قبل ازیں بی جے پی قائدین کو ’’راکھی‘‘ باندھی تھی، وہ آئندہ بھی ایسا ہی کرسکتی ہیں۔ ان کا تبصرہ بی جے پی کی سربراہ کے اس بیان کے بعد منظر عام پر آیا کہ وہ بی جے پی سے اتحاد کرنے سے زیادہ اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گی۔ چیف منسٹر نے ملازمین پولیس سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کی تائید میں ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اعظم ترین تیقنات دے چکی ہے اور پولیس فورس میں تقررات جاری ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT