Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / بی ایس پی کی مسلم ووٹ پر نظر

بی ایس پی کی مسلم ووٹ پر نظر

لکھنو ۔ 24 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی میں جاری رسہ کشی کا دیگر سیاسی جماعتوں پر بھی کافی اثر پڑا ہے اور وہ انتخابی لائحہ عمل تیار کرنے میں مصروف ہوگئی ہیں۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو کو متوسط طبقے اور یادو برادری کی تائید حاصل ہے لیکن مسلمان جس پارٹی کی تائید کریں گے انتخابی نتائج اُسی کے حق میں ہوسکتے ہیں، چنانچہ بی ایس پی موجودہ ایس پی بحران پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اُسے توقع ہے کہ مسلم ووٹ اُس کے حق میں آئیں گے ۔ مایاوتی نے انتخابی مہم کے آغاز پر بھی مسلم رائے دہندوں کو راغب کیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT