Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بی ایم برلا سائنس سنٹر پر اسکولی بچوں کے لیے سمر کیمپس

بی ایم برلا سائنس سنٹر پر اسکولی بچوں کے لیے سمر کیمپس

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : بی ایم برلا سائنس سنٹر کی جانب سے اسکولی بچوں کے لیے فنڈا منٹل آف الیکٹرانکس اور فنڈا منٹل آف روبوٹکس پر تین سطح کے سمر کیمپس 25 اپریل سے منعقد کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر بی جی سدھارتھ ڈائرکٹر بی ایم برلا سائنس سنٹر کے مطابق ان سمر کیمپس میں طلبہ کو کرافٹ ماڈلس بنانا اور ریڈی ٹو فکس ماڈل کی اسمبلنگ کرنا سکھایا جائے گا ۔ کیمپ کے اختتام پر ہر اسٹوڈنٹ اس کی جانب سے اسمبل کیے گئے ایک ورکنگ ماڈل کو گھر لے جاسکتا ہے ۔ کیمپ کے اختتامی دن اس میں شرکت کرنے والے طلبہ کو پارٹیسیپیشن سرٹیفیکٹ دئیے جائیں گے ۔ 7 تا 18 سال عمر کے طلبہ اس میں حصہ لینے کے اہل ہیں ۔ دلچسپی رکھنے والے 232355081 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT