Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / بی ایم برلا سائنس سنٹر پر جی پی برلا لکچر

بی ایم برلا سائنس سنٹر پر جی پی برلا لکچر

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : بی جی سدھارتھ ڈائرکٹر جنرل بی ایم برلا سائنس سنٹر کے بموجب بھاسکرا آڈیٹوریم ، بی ایم برلا سائنس میوزیم میں جمعہ 8 جنوری کو 6 بجے شام نوبل لاریٹ پروفیسر سرج ہاروک ، کالج ڈی فرانس پیرس جی پی برلا کا امتیازی لکچر دیں گے ۔ پروفیسر ہاروک باوقار بی ایم برلا سائنس انعامات برائے سال 2013 اور 2014 نوجوان ہندوستانی سائنس دانوں کو دیں گے ۔ جن کی عمر 40 سال سے کم ہوگی ۔ گورنر آندھرا پردیش ای ایس ایل نرسمہن مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ شریمتی نرملا برلا ، پریسیڈنٹ بی ایم برلا سائنس سنٹر تقریب کی صدارت کریں گی ۔ پروفیسر کے راجا گوپال ، وائس چانسلر سری کرشنا دیورایا یونیورسٹی مہمان اعزازی ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT