Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ 16 جولائی اور ٹیٹ 23 جولائی کو مقرر

بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ 16 جولائی اور ٹیٹ 23 جولائی کو مقرر

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ 16 جولائی کو مقرر ہے جو پانچ مضامین ریاضی ، انگلش ، فزیکلس سائنس ، بیالوجیکل سائنس ، سوشیل اسٹڈیز کیلئے ہوتا ہے ۔ ڈگری کامیاب امیدوار اس کے اہل ہیں ۔ ٹیچرس کا اہلیتی امتحان ٹیٹ 23 جولائی کو مقرر ہے ۔ جو دو پرچوں کا الگ الگ ہوگا ۔ بی ایڈ امیدوار دوسرے پرچہ کے لیے اہل ہیں ۔ ٹیٹ اور بی ایڈ انٹرنس کے گائیڈس دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس سے حاصل کرسکتے ہیں ۔۔

 

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی
ڈگری میں داخلے
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کے لیے اہلیتی امتحان ( انٹرنس ٹسٹ ) 6 اگست کو مقرر ہے ۔ 18 سال یا زائد عمر کے افراد اس کے اہل ہیں ۔ ذریعہ تعلیم انگلش اور اردو بھی ہے ۔ ایس ایس سی / انٹر فیل امیدواروں کے لیے گریجویشن میں داخلہ کا سنہری موقع ہے ۔ داخلے کی معلومات اور رہبری کے لیے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار پر ربط کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT