Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بی اے پبلک پالیسی کے ساتھ آئی اے ایس کوچنگ پر سمینار

بی اے پبلک پالیسی کے ساتھ آئی اے ایس کوچنگ پر سمینار

UPES دہرادون کے منفرد پروگرام کا مقصد سیول سروسیس سے متعلق بیداری پیدا کرنا
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : یو پی ای ایس دہرادون کی جانب سے اس کے منفرد پروگرام بی اے پبلک پالیسی معہ آئی اے ایس کوچنگ اور ٹسٹ کی تیاری پر ایک سمینار 29 مارچ کو رویندرا بھارتی ، لکڑی کا پل حیدرآباد پر منعقد کیا جائیگا ۔ UPES دہرادون نے اسکول آف پبلک پالیسی کا آغاز کیا ہے اس اسکول پر بی اے پبلک پالیسی اینڈ ایڈمنسٹریشن کی پیشکش کی جاتی ہے ۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بی اے پبلک پالیسی کے ذریعہ سیول سروسیس سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے اس سمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس سمینار میں ڈاکٹر وی جے بائرا ریڈی ( پروفیسر اینڈ اسوسی ایٹ وائس پریسیڈنٹ اکیڈیمک اکریڈیٹیشن ، یو پی ای ایس اور ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ ، اسکول آف پبلک پالیسی اینڈ ایڈمنسٹریشن ) ، ڈاکٹر لکشمیا ( فاونڈر آئی اے ایس اسٹڈی سرکل ) ممتاز آئی اے ایس آفیسرس ڈاکٹر موہن کانڈا ریٹائرڈ چیف سکریٹری حکومت آندھرا پردیش ، ڈاکٹر سی آر بسوال ، سابق چیرمین اے پی پی ایس سی ڈاکٹر پریہ درشنی داس ، سابق اسپیشل چیف سکریٹری حکومت آندھرا پردیش ، ڈاکٹر اشوک کمشنر انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن حکومت تلنگانہ کے ساتھ اپنے تجربات پیش کرینگے اور نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں پبلک پالیسی میں مستقبل کے امکانات سے واقف کروائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT