Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / بی بی سیدہ زینبؓ کے روضہ کے باب الداخلہ پر دوہرے دھماکے ، 20ہلاک

بی بی سیدہ زینبؓ کے روضہ کے باب الداخلہ پر دوہرے دھماکے ، 20ہلاک

دمشق ۔ 11 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام کے دارالخلافہ میں بی بی سیدہ زینبؓ کے روضہ کے باہر ہوئے دوہرے دھماکے میں کم و بیش بیس افراد ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری ثناء خبررساں ایجنسی کے مطابق بی بی سیدہ زینبؓ کے روضہ کے باب الداخلہ کے قریب ایک خودکش حملہ آور اور ایک کار دھماکے نے پورے علاقہ کو دہلادیا۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کم سے کم 20ہوسکتی ہے جبکہ دھماکوں میں زخمیوں کی تعداد 30 بتائی گئی ہے ۔ روضہ دمشق کے جنوبی علاقہ میں 10کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور جہاں ہمیشہ حکومت حامی فوج کا زبردست پہرہ رہتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی یہاں جہادی حملے کئے جاتے رہے ہیں جن میں دولت اسلامیہ کے حملے بھی شامل ہیں۔ شام کے سرکاری الاخباریہ چینل نے جو تصاویر دکھائی ہیں اُن میں جلی ہوئی کار اور کثیف دھویں کے بادل کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ سیدہ زینبؓ کے روضہ پر قبل ازیں 25 اپریل کو حملہ ہوا تھا جس میں سات افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT