Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / بی بی سی کا دولت اسلامیہ پر تیار کیا گیا ویڈیو تنازعہ کا شکار

بی بی سی کا دولت اسلامیہ پر تیار کیا گیا ویڈیو تنازعہ کا شکار

لندن ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یو کے میں بی بی سی کے ایک کامیڈی پروگرام نشر کرنے پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کا عنوان ہے ’’رئیل ہاؤس وائیوز آف آئی ایس آئی ایس‘‘ جس میں حجاب پہنی ہوئی خواتین کو خودکش بیلٹ کمر پر باندھ کر ماڈلنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بی بی سی 2 کے نئے شو ’’ریوولٹنگ میں چار مغربی خواتین افسانہ، میل، زینب اور حادیہ کو ’’جہادی دلہنیں‘‘ بننے کیلئے شام کاسفر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو نام نہاد دولت اسلامیہ میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔ ان میں سے ایک خاتون کو ’’خودکش بیلٹ‘‘ کچھ اس انداز میں اپنی کمر پر باندھا ہوا دکھایا گیا ہے جیسے کہ کوئی نیا فیشن ہو۔ بی بی سی کے فیس بک پر اس ویڈیو کو پیش کرنے کے بعد بی بی سی کو اس وقت شدید تنقیدوں کا سامنا ہے اور یہ کہا جارہا ہیکہ کیا سفید فام خواتین کو کبھی اس طرح پیش کرنے کی جرأت کی گئی؟ اسے ویڈیو کو طنزومزاح سے نہیں جوڑا جاسکتا کیونکہ طنزومزاح میں بھی دانشمندی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT