Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بی بی نگر نمس کو ایمس کے خطوط پر ترقی: وزیر صحت

بی بی نگر نمس کو ایمس کے خطوط پر ترقی: وزیر صحت

ایم بی بی ایس اور پی جی تعلیم کا عنقریب آغاز، مریضوں کیلئے 300 بستر
حیدرآباد 19 اپریل (این ایس ایس) تلنگانہ کے وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے بی بی نگر کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (نمس) کو بہت جلد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کے درجہ کے مطابق فروغ دے گی۔ علاوہ ازیں بی بی نگر نمس ہاسپٹل میں ایم بی بی ایس اور میڈیکل پی جی کورسیس شروع کئے جائیں گے۔ لکشما ریڈی نے مزید کہاکہ یہ ہاسپٹل 300 بستروں پر مشتمل ہوگا جہاں مریضوں کو دواخانہ میں شریک کرتے ہوئے طبی خدمات فراہم کی جائیں گی اور دواخانہ میں شریک نہ کئے جانے والے مریضوں (آؤٹ پیشنٹ) کو بروقت خصوصی طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ڈاکٹر لکشما ریڈی نے اس دواخانہ کو معائنہ کرنے کے بعد کہاکہ آئندہ تین دن کے دوران یہاں تمام مریضوں کیلئے مکمل طبی خدمات دستیاب رہیں گی۔ انھوں نے کہاکہ بی بی نگر نمس کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) کے خطوط پر ترقی دینے کیلئے ریاستی حکومت نے مرکز سے درخواست کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT